یونیسکو اور اسپرانتو زبان

تحریر : میاں سلام شانی

United Nations Educational, Scientific Cultural Organization (UNESCO) and Esperanto

اقوام متحده کے قیام کے ایک سال بعد ہی 4 نومبر 1946 ء کو “یونیسکو” (UNESCO) کا قیام عمل میں لایا گیا۔ یہ ایک تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم ہے، جس کا مرکزی خیال ہے کہ دنیا بھر کے لوگ تعلیم، سائنس اور ثقافتوں کے ذریعے سے ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش کریں کیونکه اس طرح سے ہی پائیدار عالمی امن قائم کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔ یہ تنظیم دنیا کی اقوام کے درمیان تعلیم، سائنس اور ثقافت کی بنیاد پر ایسا ماحول پیدا کرنا چاہتی ہے جس میں جنگ سے نفرت اور امن سے محبت کی جائے، جیسا که اس کے دستور کی تمہید میں لکھا ہے،
“کیونکہ جنگ پہلے انسانوں کے دلوں میں شروع ہوتی ہے، اس لیے امن کی حفاظت کو بھی انسانوں کے دلوں میں شروع ہونا چاہیے۔”

یونیسکو کا ہیڈ کوارٹر پیرس میں ہے، جس نے بنی نوع انسان کی خدمت میں اقوام متحده کے دیگر اداروں کے مقابلے میں سب سے زیاده کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ یہ تنظیم وقتا فوقتاً مختلف ممالک میں سیمینار منعقد کراتی ہے، جن میں ان ممالک کے نمائندے اہم تعلیمی و تمدنی مسائل پر بحث و مباحثہ کرتے ہیں، سائنس کی ترقیوں اور اس کے امکانات پر غور کرتے ہیں اور اس بات کی کوشش کرتے ہیں که تعلیم زیاده سے زیاده عام اور بہتر ہو۔ مختلف تمدنوں اور تمدنی مسائل کو مختلف ممالک سمجھیں، تاکه جو اختلافات پائے جاتے ہیں وه دور ہوسکیں۔

اس تنظیم کا کہنا ہے کہ کسی بھی نئی ایجاد کے فوائد تمام ممالک کے لوگوں کو پہنچنا چاہییں۔ یونیسکو کے قیام اور اس کے مثبت لائحہ عمل سے دنیا کے مختلف ممالک اب ایک دوسرے کے بہت قریب آ گئے ہیں اور اس کے ذریعے سے دنیا کے تمام انسانوں کو برابری کی بنیاد پر کافی فائده پہنچا ہے اور دوسری طرف سائنس اور ٹیکنالوجی اور ثقافتوں کو بھی خاطر خواه فروغ مل رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یونیسکو اور اسپرانتو زبان کا ساتھ بہت پرانا ہے۔ یونیورسل اسپرانتو ایسوسی ایشن کا یونیسکو سے تعلق1954ء میں قائم ہوا، جسے اب 68 برس کا عرصه ہوچکا ہے۔ یہ ایک عمومی اجلاس تھا جس میں اسپرانتو زبان کواپنانے کی سفارش کی گئی تھی۔ یه جنرل کانفرنس یونیسکو کا آ ٹھواں سیشن تھا جوکہ یوراگوائےکے شہر Montevideo میں منعقد ہوا ۔ اور اٹھارھویں ابتدائی میٹنگ کے اجلاس میں اسپرانتو زبان کے یونیسکو میں استعمال کے بارے میں تاریخی قرارداد 10 دسمبر 1954 کو منظور کرلی گئی۔

اس کے مطابق یونیسکو نے اپنے اراکین ممالک سے درخواست کرتے ہوئے کہا که وه اپنے ملکوں کے اسکول اور اعلی تعلیمی اداروں میں اسپرانتو زبان کے سیکھانے کا بندوبست کریں اور اس کے علاوه باہمی بین الاقوامی تعلقات کے سلسلے میں سائنسی اور ثقافتی روابط میں اسپرانتو زبان کی افادیت دیکھتے ہوئے اس کا عمل دخل بڑھائیں۔ اس موقع پر یونیسکو نے عوام کے درمیان بین الاقوامی تبادلہ خیال اور افہام وتفہیم کے لیے اسپرانتو زبان کو بطور ایک اہم ذریعہ یا ٹول تسلیم کیا اور کہا کہ اس سے نہایت ہی مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔  ساتھ ہی ساتھ یہ بھی تسلیم کیا گیا کہ اسپرانتو زبان کے مقاصد یونیسکو کے علمی، سائنسی اور ثقافتی میدانوں میں ترقی حاصل کرنے والے مقاصد ونظریات سے مکمل ہم آہنگی رکھتے ہیں۔

یونیسکو نے اس بات کا بھی اقرار کیا ہےکہ اسپرانتو زبان اپنے اندر غیر جانبدارانہ اور منصفانہ بین الاقوامی مواصلات میں اہم کردار ادا کرنے کی بیش بہا طاقت رکھتی ہے۔

ایک بار پھر اپنی جنرل کانفرنس کے تئسیویں سیشن بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں 8 نومبر 1985ء کے اجلاس کے دوران یونیسکو نے اسپرانتو زبان کی افادیت اور اس کے کردار کے بارے میں ریزولیشن پاس کیا۔ اس کانفرنس میں خاص طور پر اس بات کا بھی ذکر کیا گیا کہ اسپرانتو زبان نے اس مختصر عرصه کے دوران دنیا کے بیشتر علاقوں، زیاده تر انسانی سرگرمیوں کو تیز کرنے، اقوام اور مختلف ممالک کی ثقافتوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور ان کی ترقی کے لئے ایک غیر جانبدار وسیلہ کے طور پر کافی تیز پیش رفت کی ہے۔

مزید برآں یونیسکو کے اس اجلاس میں یہ سفارشات بھی پیش کی گئیں کہ بین الاقوامی سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے اسپرانتو زبان کو اپنےبارے میں تمام قسم کی معلومات کو پھیلانے، جن میں یونیسکو کے کام کے بارے میں معلومات بھی شامل ہیں کے لئے ایک ذریعہ کے طور استعمال کریں۔

آئیے ہم بھی اسپرانتو زبان سیکھ کر اس غیر جانبدار اور آسان ترین زریعہ سےاپنی ثقافتوں کو دنیا بھر میں متعارف کروائیں۔ یونیسکو https://en.unesco.org اوریونیورسل اسپرانتو ایسوسی ایشن https://uea.org/info کی مدد اور راہنمائی میں مفت اسپرانتو زبان سیکھنے کے لیے فوری رابطہ کریں۔

بنیادی اسپرانتو زبان سکیھنے کے لیے اردو اور انگلش زبان میں لکھی ہوئی پہلی پی ڈی ایف کتاب ڈاؤنلوڈ کریں۔

Download pdf book to learn Esperanto

 اگر آپ اسپرانتو زبان سیکھنا چاہتے ہیں تو درج زیل پتہ پر بلا جھجک رابطہ کریں۔

UNIVERSAL ESPERANTO ASSOCIATION (UEA) (WORKING WITH UNESCO)
Nieuwe Binnenweg 176 3015 BJ Rotterdam, Holland.
Tel: +31 10 436 1044
www.uea.org

PAKISTAN ESPERANTO ASSOCIATION (PakEsA)
(Affiliated with UNESCO and UEA)
Association’s Central Office Multan
Association’s President Office Lahore.
CONTACT ADMINS.:
Tariq Umar Chaudhary. Multan. Mob: 0300 636 3920
Hafiz Abdul Qudoos Shafqat, Multan. Mob: 0301 7459945
Shabbir Ahmad Sial, Lahore. Mob. 0333 442 8539
Muhammad Naeem Javed. Lahore. Mob: 0321 417 4866
Rahim Shah Khan. Lahore. Mob: 0321 8482183
Muhammad Ishtiaq Pall. Jhelum. Mob: 0306 2523819
Jawad Latif Butt, Rawalpindi / Islamabad. Mob: 0313 5332216
Adeel Butt. Rawalpindi / Islamabad. Mob: 0313 5363211
Amjad Butt, Murree. Mob: 0315 1533657
Huzaifa Shafique Abbasi. Murree. Mob: 0317 0002650
Sayyid Mansoob Hasan. Karachi. E-mail: mansoobcma@yahoo.com
Nasir Zulfiqar, Karachi. E-mail: nasirzulfiqar.2410@gmail.com